ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی کے پیش نظر معمول سے 15 دن پہلے ہی ’ایکشن پلان‘ نافذ

دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی کے پیش نظر معمول سے 15 دن پہلے ہی ’ایکشن پلان‘ نافذ

Sun, 02 Oct 2022 13:01:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 2؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  فضائی آلودگی کے پیش نظر پورے دہلی این سی آر میں یڈڈ ایکشن رسپانس پلان (جی آر اے پی) نافذ کر دیا گیا ہے۔ دہلی این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اس سال جی آر اے پی کے کئی اصولوں کو تبدیلی کیا گیا ہے۔ پہلی اور اہم ترین تبدیلی یہ ہے کہ جی آر اے پی ہر سال 15 اکتوبر سے نافذ کیا جاتا تھا مگر اس مرتبہ اسے 15 دن پہلے یکم اکتوبر سے ہی نافذ کر دیا گیا۔ پہلے ہی دن یعنی یکم اکتوبر کو نوئیڈا میں جی آر اے پی اصول کی خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

جی آر اے پی کے نفاذ کے ساتھ ہی این سی آر میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز کرتے ہی پورے این سی آر میں ڈیزل جنریٹروں کے کام پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ بڑی سوسائٹیوں میں ہسپتالوں، ہوٹلوں میں ایسکلیٹرز اور لفٹیں چلانے کے لیے ڈیزل جنریٹر چلانے کے لیے صرف 2 گھنٹے کی اجازت دی گئی ہے۔ اور جیسے جیسے اے کیو آئی میں اضافہ ہوگا، پابندیاں بھی بڑھیں گی۔

جی آر اے پی کے نفاذ سے این سی آر بھر کی صنعتی تنظیموں میں کافی غصہ ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، دہلی میں تمام صنعتی تنظیمیں آلودگی محکمہ کے دفتر کے باہر جگہ جگہ احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق انہیں ڈیزل جنریٹر سیٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔ بصورت دیگر ان کے صنعتی یونٹس بری طرح متاثر ہوں گے۔

جی آر اے پی کے نفاذ کے بعد فضلا کو نذر آتش کرنے پر مکمل پابندی ہوگی اور فضلا جلانے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تعمیراتی مواد کا احاطہ کرنا ضروری ہے۔ سڑکوں کو مشین اور پانی کے چھڑکاؤ سے باقاعدگی سے صاف کرنا ہو گا۔ زیر تعمیر مقامات پر اینٹی سموگ گنیں نصب کرنا ہوں گی۔ اے کیو آئی کے 400 سے اوپر پہنچنے کے بعد تعمیر اور مسمار کرنے کا کام روک دیا جائے گا۔


Share: